اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے مجلس علمائے اسلامی کے ثقافتی شعبے کے سربراہ اور الدیر کے امام جمعہ کے خلاف کیس کی سماعت کے موقع پر بدھ کے روز اعلان کیا کہ شیخ عیسی مومن کے خلاف کیس کی سماعت اکّیس اگست تک ملتوی کی جاتی ہے۔ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے انھیں بے بنیاد الزامات کے تحت حراست میں لے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران بحرین کی حکومت کو اس ملک کے معروف عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے پر بحرینی عوام کے سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے پھر بھی آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے اپنی جارحانہ پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے بحرین کے کئی علمائے دین کو حراست میں لے لیا ہے۔
.......
/169